اسامہ بن لادن کے خفیہ خط نے ISISکا پول کھول دیا

اسامہ بن لادن کے خفیہ خط نے ISISکا پول کھول دیا

نیویارک(نیوز ڈیسک)مغربی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ عراق اور شام میں خلافت کا اعلان کرنے والی تنظیم دولتہ اسلامی عراق و شام (آئی ایس آئی ایس)کے متعلق اسامہ بن لادن کو ایک خط لکھا گیا تھا جو کہ ایبٹ آباد میں اس جگہ سے ملا جہاں القاعدہ رہنما کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا۔آن لائن اخبار” ڈیلی میل“کا کہنا ہے کہ21صفحات پر مشتمل خط میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو بتایا گیاہے کہ ایک نیا گروپ وجود میں آگیا ہے جوکہ انتہائی بے رحم ہے اور لوگوں کو مارنے کیلئے کلورین گیس استعمال کرتا ہے ،مخالفوں کے سرکاٹ دیتا ہے اور مزاروں کو بمبوں سے اڑا دیتا ہے۔اسامہ بن لادن کو مشورہ دیا گیا تھا کہ القاعدہ کو اس گروپ سے دور رکھا جائے ورنہ اس کی بے رحمانہ کاروائیوں کی وجہ سے دنیا میں القاعدہ کا منفی تاثر پیدا ہو گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ مبینہ خط2011 ءمیں لکھا گیا جب آئی ایس آئی ایس کے بارے میں عام دنیا کو کچھ معلوم نہ تھا اور نہ ہی اس کے بے رحمانہ رویے کا کہیں کوئی ذکر تھا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...