ٹھٹھہ کی ایمی کو انکشافات مہنگے پڑگئے، 3 لڑکیوں سمیت جنگل میں جان بچانے پر مجبور

ٹھٹھہ کی ایمی کو انکشافات مہنگے پڑگئے، 3 لڑکیوں سمیت جنگل میں جان بچانے پر ...
ٹھٹھہ کی ایمی کو انکشافات مہنگے پڑگئے، 3 لڑکیوں سمیت جنگل میں جان بچانے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) ٹھٹھہ میں آٹھ سال اغواءکاروں کے چنگل سے بھاگ کر کراچی پریس کلب میں مددگار کے ضیاءاعوان ایڈوکیٹ کے ساتھ پریس کانفرنس کرنی والی ایمی کو ٹھٹھہ کے اغوا ءکاروں اور ڈی ایس پی راجہ بشارت کے انکشافات مہنگے پڑے، ایمی 3 مزید لڑکیوں سمیت جنگل میں جان بچانے پر مجبور ہوگئی۔ پیر کو نامعلوم جگہ سے مددگار کے ضیاءاعوان اور اس نمائندے کو فون کرکے بتایا کہ پریس کانفرنس کے بعد ڈی ایس پی راجہ بشارت اور اس کو آٹھ سال اپنے چنگل میں رکھے محمد رحیم عرف شہباز اور اسکے ساتھی جاوید خاص خیلی اور جاوید خاص خیلی پولیس اہلکاروںسمیت اسے قتل کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ایمی نے بتایا کہ کراچی پریس کلب میں کانفرنس پر بڑی امیدیں تھیں مگر اگر مجھے پتہ ہوتا کہ مجھے بھوکے پیٹ جنگل میں چھپ کر جان بجانے پڑے گی تو وہ کراچی کا رخ کبھی نہ کرتی اسے آٹھ سال اغوا کاروں کے چنگل سے بھاگنے کی سزا میں 60 فیصد جلا دیا گیا۔ ایمی نے روتے ہوئے اس نمائندے کو بتایا اس خوف اور بھوک سے اس کی حالت خراب ہو گئی ہے میر ی جان کو سخت خطرہ ہے۔

مزید :

ٹھٹہ -