اگر آپ کے اردگرد بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو مسلسل بولتے رہتے ہیں تو ان مشوروں پر عمل کرکے آپ اپنی زندگی آسان بناسکتے ہیں

اگر آپ کے اردگرد بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو مسلسل بولتے رہتے ہیں تو ان مشوروں ...
اگر آپ کے اردگرد بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو مسلسل بولتے رہتے ہیں تو ان مشوروں پر عمل کرکے آپ اپنی زندگی آسان بناسکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)کچھ لوگ بہت زیادہ بات کرتے ہیں اور اگر کسی محفل،دوستوں،رشتے داروں ،دفتریا شادیوں میں موجود ہوں تو باقی لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دیتے ہیں۔ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ساراوقت بولتے رہیں اور کسی کو بھی بات کرنے کا موقع نہ دیں۔آپ کو بھی زندگی میں ایسے لوگوں سے ملنے یا بات چیت کرنے کا اتفاق ہوتا ہوگا بلکہ یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی آپ کا دوست اس عادت کا شکار ہو یا خاندان کی کوئی خاتون بھی اس میں مبتلا ہو۔آئیے آپ کو ایسے لوگوں کے ساتھ صحیح طریقے سے بات چیت کا طریقہ بتاتے ہیں۔
ضروری کام
اگر دفتر میں آپ کو ایسے افراد سے پالا پڑ جائے تو میٹنگ کا آغاز ہی اس بات سے کریں کہ آپ کو آج انتہائی ضروری کام ہے لہذا بات کو جلد از جلد ختم کیا جائے۔اسی طرح اگر کسی رشتے دار کے ہاں ایسا ہو تو اس شخص کو ادھر اُدھر لگا کر رکھیں۔اگر بات کرنے پڑے تو یہاں بھی ضروری کام کا بہانہ کافی کام آئے گا۔
کوئی ایسا کام تلا ش کریں جہاں بولنے کی اجازت نہ ہو
اگرآپ کو ایسے افراد کے ساتھ باہر جانا پڑ جائے یا وقت گزارنا پڑے تو ایسا کام ڈھونڈیں جس میں بولنے کی اجازت نہ ہو۔ڈنر کرنے کی بجائے کسی سینما میں فلم دیکھنا ایک اچھا آئیڈیا ہوسکتا ہے جہاں آپ اس شخص کے بولنے کے شر سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
ٹی وی لگا لیں
اگر کسی ایسے شخص کے گھر جانا پڑے جو بہت زیادہ بولتا ہو تواس کی طرف جاکر ٹی وہ لگالیں اور اپنی توجہ ٹی کی طرف رکھیں۔اس طرح اسے بولنے کا بہت کم کوموقع ملے گا اور آپ بآسانی وقت گزار کر آجائیں گے۔
اخبار یاکتاب پڑھنا شروع کردیں
اگر کسی ایسے شخص کے ساتھ ہوں جو بہت زیادہ بولتا ہو تو ساتھ کتاب یا کوئی اخبار رکھیں اور جیسے ہی وہ بولنے لگے فوراًاخبار نکال کر پڑھنے لگیں۔
موبائل کااستعمال شروع کردیں
اگر وہ شخص باوجود کوشش کے بھی خاموش نہ ہو رہاہوتو موبائل میں لگ جائیں اور ایسے ظاہر کریں کہ آپ کو بہت ضروری کام ہے اور آپ کے لئے یہ ممکن نہیں کہ موبائل چھوڑا جائے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -