بدقسمت خاتون جس نے 10سال سے مجبوراً اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے، وجہ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

بدقسمت خاتون جس نے 10سال سے مجبوراً اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے، وجہ جان ...
بدقسمت خاتون جس نے 10سال سے مجبوراً اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے، وجہ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

  

ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کئی قسم کی جان لیوا بیماریوں کے بارے میں جانتے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو ایسی خوفناک بیماری اور اس میں مبتلا خاتون کی حالت زار کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جسے سن کر آپ بھی لرز جائیں گے۔ جینا نامی اس خاتون کی عمر تقریباً45برس ہے اور یہ گزشتہ 10سال سے آنکھوں پر پٹی باندھے اپنے بیڈ پر لیٹی ہوئی ہے۔ اس کی وجہ ایک ایسی بیماری ہے جسے آج تک ڈاکٹر بھی سمجھ پائے۔ جینا جب آنکھیں کھولتی ہے یا اسے کوئی آواز سنائی دیتی ہے تو اس کی آنکھوں اور کانوں میں ناقابل برداشت تکلیف شروع ہو جاتی ہے۔ اس تکلیف سے بچنے کے لیے وہ گزشتہ 10سال سے زندہ ہے لیکن موت سے بدتر زندگی گزار رہی ہے۔

جینا نے 10سال قبل تکلیف سے بچنے کے لیے بولنا، سننا اور دیکھنا ترک کر دیا تھا لیکن اب وہ مکمل طور پر قوت گویائی سے محروم ہو چکی ہے اور صرف ایک کی بورڈ پر دیکھے بغیر بٹنوں کو محسوس کرکے الفاظ ٹائپ کرکے دوسروں سے ہمکلام ہوتی ہے۔ جینا نے اپنی کہانی نیوزی لینڈ کے ڈاکومنٹری میکرز سے شیئر کی جنہوں نے اس پر ڈاکومنٹری بنا کر دنیا کو جینا کے دکھ سے آگاہ کیا۔

جینا نے ڈاکومنٹری میکر کو بتایا کہ میرے مسلز ناکارہ ہو چکے ہیں جس سے میرے سر سے لے کر پاؤں تک پورا جسم تکلیف میں مبتلا ہے، میری بولنے کی طاقت بھی ختم ہو چکی ہے۔جینا نے کہا کہ مجھے لوگوں کو گلے لگانا اچھا لگتا ہے لیکن میں اپنے بازوؤں کی تکلیف کے باعث ایسا نہیں کر سکتی۔ میں چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے گلے ملیں، حالانکہ جواب میں میں انہیں گلے نہیں لگا سکوں گی۔ جینا نے آخر میں نیوزی لینڈ کی حکومت سے درخواست کی کہ رحم دلانہ موت(کسی کو تکلیف سے بچانے کے لیے قتل کردینا)کی اجازت دی جائے تاکہ میں اپنی اس تکلیف سے ہمیشہ کے لیے نجات حاصل کر سکوں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -