دونوں صوبائی حکومتیں اور الیکشن کمیشن(آج)بدھ کو الیکشن میں تاخیر کی وجوہات پر مبنی رپورٹ پیش کریں: جسٹس جواد خواجہ

دونوں صوبائی حکومتیں اور الیکشن کمیشن(آج)بدھ کو الیکشن میں تاخیر کی وجوہات ...
دونوں صوبائی حکومتیں اور الیکشن کمیشن(آج)بدھ کو الیکشن میں تاخیر کی وجوہات پر مبنی رپورٹ پیش کریں: جسٹس جواد خواجہ

  

اسلام آباد (اے این این) سپریم کورٹ نے پنجاب اور سندھ میں مقررہ وقت پر بلدیاتی الیکشن نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام سے معافی مانگے،عدالت نے الیکشن کمیشن،سندھ اورر پنجاب حکومت سے بلدیاتی الیکشن موخر کرنے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

منگل کو سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جب کہ سندھ حکومت کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ مقررہ وقت پر بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر معافی مانگتا ہوں جس پر جسٹس جواد نے ریمارکس دیئے کہ آپ نہیں حکومت عوام سے معافی مانگے۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی وجہ بتائے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ افسروں کی بڑی تعداد سیلاب زدہ علاقوں میں مصروف ہیں اور محرم کے دوران سیکیورٹی کے لئے افسر تعینات کئے جائیں گے اس لئے انتخابات میں تاخیر ہورہی ہے۔

جسٹس دوست محمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دوسری جنگ عظیم میں بھی حکومتی قائم ہوئیں اور انتخابات ہوئے تو ملک میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں ہوسکتے۔عدالت نے الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت سے کل تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو بھی طلب کرلیا جب کہ جسٹس جواد نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن موخر کرنے کی وجہ بتائی جائیں، جائزہ لے کر حکم جاری کریں گے۔

مزید :

اسلام آباد -