بغیر دستاویزات ایران میں داخل ہونے والے 188 پاکستانی باشندے گرفتار
چاغی(اے این این) ایرانی سیکورٹی فورسز نے غیرقانونی طورپر سرحد پار کرنے والے 188 پاکستانی باشندوں کو تفتان بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق حوالے کئے گئے پاکستانی کارکنوں کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے بغیر دستاویزات کے سفر کرنے پر گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی باشندوں کو مزید تفتیش کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔