الطاف حسین کی جانب سے مارنے کی دھمکیاں،نبیل گبول سکیورٹی کے لئے عدالت پہنچ گئے

الطاف حسین کی جانب سے مارنے کی دھمکیاں،نبیل گبول سکیورٹی کے لئے عدالت پہنچ ...
الطاف حسین کی جانب سے مارنے کی دھمکیاں،نبیل گبول سکیورٹی کے لئے عدالت پہنچ گئے

  

کراچی (اے این این) متحدہ کے سابق ایم این اے نبیل گبول الطاف حسین کی دھمکیوں کا معاملہ لے کر عدالت پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے پولیس پر عدم اطمینان کیساتھ ساتھ رینجرز کی سکیورٹی فراہم کرنے کی استدعا کر دی ہے۔درخواست میں وفاق اور سندھ حکومت کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو ایم کیوا یم کے سابق ایم این اے نبیل گبول نے سندھ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ انھوں نے ایم کیو ایم چھوڑنے کے بعدکئی انکشاف کئے ہیں اور حقائق بیان کرنے کی وجہ سے الطاف حسین کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔الطاف حسین مجھ سے شدید ناراض ہیں اور ایسے حالات میں سندھ حکومت نے مجھ سے سیکیورٹی بھی واپس لے لی ہے جس کے باعث جان کا خطرہ لاحق ہے اور اگر میرے ساتھ کچھ ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔

انہوں نے درخواست میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مجھے پولیس پر بھروسہ نہیں ہے لہٰذا رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔نبیل گبول نے درخواست میں وفاق اور سندھ حکومت کو بھی فریق بنایا ہے۔دوسری جانب سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے رہنما اورقائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بتدریج بہترہورہی ہے لیکن نبیل گبول نے ابھی عدالت میں درخواست داخل کی ہے،اخبارات اورمیڈیا میں رہنے کے لیے لوگ ایسی حرکتیں کرتے رہتے ہیں۔

مزید :

کراچی -