اس ارب پتی آدمی کو اپنے بچوں کا سکول پسند نہ آیا تو اس نے کیا حل نکالا؟ جان کر آپ کو یقین نہ آئے گا

اس ارب پتی آدمی کو اپنے بچوں کا سکول پسند نہ آیا تو اس نے کیا حل نکالا؟ جان کر ...
اس ارب پتی آدمی کو اپنے بچوں کا سکول پسند نہ آیا تو اس نے کیا حل نکالا؟ جان کر آپ کو یقین نہ آئے گا

  

نیویارک(نیوزڈیسک)اگر کسی کو اپنے بچوں کا سکول پسند نہ ہوتو وہ شاید سکول تبدیل کروادیتا ہے لیکن ایک امریکی ارب پتی نے اپنے گھرہی پر سکول کھول دیا تاکہ وہاں بچے تعلیم حاصل کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق مشہور بزنس مین اور ارب پتی ایلون مسک کو اپنے بچوں کا سکول پسند نہ تھا لہذا اس نے ایک انوکھا فیصلہ کیا۔بیجنگ ٹیلی وژن کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں اس کا کہنا تھا کہ Ad Astraنامی سکول کھولا ہے جس کا مطلب ’ستاروں کے لئے‘ ہے۔اس نے بتایا کہ ابھی سکول میں 14بچے ہیں جو کہ چند مہینوں تک20ہوجائیں گے۔اس کا کہنا ہے کہ اس نے سکول میں گریڈ سسٹم ہی ختم کردینا ہے تاکہ تیسری گریڈ اور پہلی گریڈ کے بچوں میں کوئی فرق ہی نہ کیا جاسکے۔اس کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو انگریزی پسند ہوتی ہے اور کسی کو کوئی اور زبان جبکہ کچھ لوگ ریاضی پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ طبیعات میں دلچسپی لیتے ہیں یعنی ہر ایک کی ایک صلاحیت ہوتی ہے اور اسی کے مطابق اس سے کام لینا چاہیے۔اس کاکہنا تھا کہ سکولوں میں بچوں کو سکھانے کا طریقہ درست نہیں ہے اور اس کا اپنے سکول کامقصد بچوں کو درست طریقہ کار فراہم کرنا ہے۔اپنے بچپن کے بارے میں بتاتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ اسے کبھی بھی سکول جانا اچھانہیں لگتا تھا اور وہ ایسا محسوس کرتا تھا جیسے اسے اذیت دی جارہی ہے۔جنوبی افریقہ میں پیداہونے اور تعلیم حاصل کرنے والے ایلون کو ایک بار سکول میں دیگر طالبعلموں کی جانب سے اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ اسے ہسپتال جانا پڑ گیا تھا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -