خبردار! پیسے بچانے کے چکر میں کہیں۔۔۔ سائنسدانوں نے انرجی سیور بلب کا بڑا نقصان بے نقاب کردیا

خبردار! پیسے بچانے کے چکر میں کہیں۔۔۔ سائنسدانوں نے انرجی سیور بلب کا بڑا ...
خبردار! پیسے بچانے کے چکر میں کہیں۔۔۔ سائنسدانوں نے انرجی سیور بلب کا بڑا نقصان بے نقاب کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)آپ نے انرجی سیور کے بارے میں تو ضرور سن رکھا ہوگا اور ساتھ یہ بھی جانتے ہوں گے کہ اس کی وجہ سے بجلی کی بچت ہوتی ہے لیکن حال ہی میں کی گئی تحقیق میں ہوش اڑادینے والے حقائق منظر عام پرآئے ہیں۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ انرجی سیورز اور ایسے بلبوں کی ساخت ایسی ہوتی ہے کہ ان میں سے الٹرا وائلٹ شعاعوں کا اخراج ہوتا رہتا ہے جو انسانی جسم میں کینسر کا باعث بنتا ہے۔ان کاخیال ہے کہ بلب کی ساخت کی وجہ سے اس میں سے شعاعیں نکلتی رہتی ہیں جوکہ انسانی جلد کے لئے بہت خطرناک ہوتی ہیں اور اس سے کینسر کا مرض لاحق ہوسکتا ہے۔بلب کی ساخت کی وجہ سے اس میں کریک آسکتا ہے اور اس میں سے فاسفورس کا اخراج ہونے لگتا ہے۔ایک اور تحقیق میں مختلف دکانوں پر رکھے گئے بلبوں کا معائینہ کیا گیا اور ان میں کریک دیکھے گئے۔تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں اور آنے والے دنوں میں ختمی رائے قائم کی جائے گی تاہم انہوں نے لوگوں کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ان بلبوں کے نزدیک مت جائیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -