اقلیتی طبقہ پاکستان کے ساتھ مخلص ہے :ریحام خان
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اہلیہ اور معروف اینکر پرسن ریحام خان نے کہا ہے کہ وہ کسی مرد اور عورت میں تشخیص نہیں کرتی ہیں ۔ہر شخص کو اس کے اخلاق کی بنا پر پرکھتی ہوں۔پشاور میں اقلیتی ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی اقلیتوں کے حقوق کاخیال رکھنا چاہیے کیو نکہ اقلیتی طبقہ پاکستان کے ساتھ مخلص ہے ۔انہوں نے مزید کہا پاکستان میں رہنے والے سب لوگ برابر ہیں ۔