آل پاکستان نیشنل بینک آف پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ کا آغاز

آل پاکستان نیشنل بینک آف پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ کا آغاز

  

کوئٹہ(آن لائن) کوئٹہ میں نو ویں آل پاکستان نیشنل بینک آف پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ، جس میں ملک بھر سے 57باکسر حصہ لے رہے ہیں ، کوئٹہ میں نو ویں آل پاکستان نیشنل بینک آف پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب یزادان خان ہائی اسکول میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی سید آغا رضا تھے ،تقریب میں پہنچنے پر بلوچستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر فقیر حسین نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا ،تین روز تک جاری رہنے والے مقابلوں میں بلوچستان گرین ،بلوچستان ریڈ،سندھ ،پنجاب ،خیبر پشتون خوا ،فاٹا ،اسلام آباد ،ریلوے سے تعلق رکھنے والے 57باکسر حصہ لے رہے ہیں ، ٹورنامنٹ کے پہلے روز پندرہ مقابلے ہوئے جبکہ دوسرے روز سترہ اور تیسرے روز دس مقابلے ہوں گے ،رکن صوبائی اسمبلی سید آغا رضا نے ٹورنامنٹ کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -