یوم آزادی کے سلسلے میں سوئمنگ گالا منعقد کیا جائے گا

یوم آزادی کے سلسلے میں سوئمنگ گالا منعقد کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(آئی این پی ) صوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چودہ اگست یوم آزادی کے سلسلے میں سوئمنگ گالا منعقد کیاجارہا ہے جس کے اختتامی تقریب کے موقع پر ایم پی اے یاسین خان خلیل مہمان خصوصی ہونگے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سکرٹری جنرل آصف اورکزئی نے کہا کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی صوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن نے آزادی سوئمنگ گالا 13 تاریخ کو منعقد کررہی ہے جس میں تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 13 اگست دوپہر دو بجے تک کوچ اسد خان کو رپورٹ کریں ۔
مقابلوں کا مقصد پوری قوم کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ ہے تاکہ پوری قوم متحد ہو اور ہرکسی کا مقابلہ کرسکیں ہم اپنے ملک پر آنچ آنے نہیں دیں گے ۔ سوئمنگ گالا کے مقابلوں کے مہمان خصوصی یاسین خان خلیل ہونگے جو کہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے ۔