شعیب اختر کل40ویں سالگرہ منائیں گے

شعیب اختر کل40ویں سالگرہ منائیں گے

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کل40ویں سالگرہ منائیں گے ۔ وہ 13 اگست 1975 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک دفاعی باؤلر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی ۔ اپنے کیرئر کے دوران کئی تنازعات کا بھی شکار رہے جس کی وجہ سے ان کیرئر کو شدید نقصان پہنچا ۔ شعیب اختر کی ٹیم میں موجودگی ہمیشہ دیگر ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی رہی ۔

انہوں نے پاکستان کی جانب سے 46 ٹیسٹ اور 163 ایک روزہ میچز کھیلے۔ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ ساتھ انہوں نے 15 ٹوئنٹی 20 میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -