سہ ملکی ون ڈے سیریز،آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ آج مدمقابل

سہ ملکی ون ڈے سیریز،آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ آج مدمقابل

  

چنائی ( نیٹ نیوز) سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی اے ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔ بھارت میں جاری رواں سہ ملکی ون ڈے سیریز میں میزبان بھارت سمیت آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی اے ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، آسٹریلوی ٹیم عمدہ کارکردگی کی بدولت پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے جبکہ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ اے ٹیموں کے درمیان میچ منگل کو کھیلا جانا تھا تاہم جنوبی افریقن کھلاڑیوں کے فوڈ پوائزنگ کا شکار ہونے کی وجہ سے میچ کو ایک دن کیلئے ملتوی کیا گیا تھا اور اب یہ میچ آج بدھ کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -