لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کو فن پاروں سے خراج تحسین

لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کو فن پاروں سے خراج تحسین

  

نئی دہلی( نیٹ نیوز) بھارت کے دس مصوروں نے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کے کیرئیر کی فن پاروں کے ذریعے عکاسی کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ بھارتی شہر بنگلور میں سچن ٹنڈولکر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں دس مصوروں نے لٹل ماسٹر کے پورے کیرئیر کو فن پاروں میں ڈھال دیا۔

مصوروں نے سچن ٹنڈولکر کے سنچری ریکارڈز، وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کیرئیر کی آخری اننگز سمیت ہر ملک کیخلاف بنائی گئی سنچری کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا۔ لٹل ماسٹر کے بچپن میں کرکٹ سے لگاو کی تصاویر بھی فن پاروں کی مدد سے شرکا کے سامنے پیش کی گئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -