بھارتی کرکٹ ٹیم 22 برس سے سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے سے محروم

بھارتی کرکٹ ٹیم 22 برس سے سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے سے محروم

  

اسلام آباد (اے پی پی) سری لنکن کرکٹ ٹیم کا ہوم گراؤنڈ پر بھارت کے خلاف پلڑا بھاری ہے، بھارتی ٹیم گزشتہ 22 برسوں سے سری لنکن سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے سے محروم ہے۔ بھارت نے آخری بار 1993ء میں آئی لینڈرز کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 1982-83ء سے 2010ء تک مجموعی طور پر 13 سیریز کھیلی گئیں جس میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے، بھارتی ٹیم 6 میں فتح یاب رہی جبکہ سری لنکا کے ہاتھ تین فتوحات آئیں اور چار سیریز برابری پر ختم ہوئیں۔ بھارتی ٹیم اس سے قبل سری لنکا میں سات سیریز کھیل چکی ہے اور اسے صرف ایک میں فتح حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ آئی لینڈرز نے ہوم گراؤنڈ پر تین سیریز جیت رکھی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -