مونٹریال ٹینس ٹورنامنٹ ، گائل موفیس ، برنارڈ ٹومیک کی کامیابی

مونٹریال ٹینس ٹورنامنٹ ، گائل موفیس ، برنارڈ ٹومیک کی کامیابی

  

ٹورنٹو ( نیٹ نیوز)کینیڈا میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں فرانس کے گائل موفیس اور آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومیک نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔مونٹرلٹر ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے راؤنڈ کے میچ میں اٹلی کے فابیو فوگنینی کا مقابلہ فرانس کے گائل موفیس کیساتھ ہوا۔فرانسیسی پلیئر نے یکطرفہ مقابلے کے بعد حریف کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ ایک سے ہرایا۔ایونٹ کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے مایہ ناز پلیئر برنارڈ ٹومیک اور پرتگال کے جو سوسا میدان میں اترے۔آسٹریلوی سٹار ٹینس پلیئر نے پرتگالی حریف کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے چھ تین اور چھ تین سے شکست دیدی اگلے راؤنڈ میں بھی انہوں نے کامیابی حاصل کرنے کے عزم کاا ظہار کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -