اچھرہ گولڈ مائنز پلازہ میں آتشزدگی ڈی سی او نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی

اچھرہ گولڈ مائنز پلازہ میں آتشزدگی ڈی سی او نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی

  

لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان اچھرہ گولڈ ما ئینز پلازہ میں آگ لگنے کے واقعہ کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ڈی سی او نے ریسکیو1122کو اچھرہ پلا زہ میں لگی ہو ئی آگ کو بجھانے کے لیے تمام وسائل استعمال کر نے کی ہدایت کی۔انہوں نے ریسکیوآپریشن کی خود نگرانی کی۔انہوں نے بتایا کہ پلا زہ میں لگنے والی آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے اور پلازہ میں پھنسے ہوئے 48افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جن میں 5 سالہ بچی بھی مو جو د تھی ڈی سی او لاہورکیپٹن(ر)محمد عثمان نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمی ہو نے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -