حکومت ہر سال 10لاکھ افراد کو ملازمتیں د ے گی،چودھری اشرف

حکومت ہر سال 10لاکھ افراد کو ملازمتیں د ے گی،چودھری اشرف

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب 2018ء تک لوڈشیڈنگ اور توانائی بحران کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دے گی جس کیلئے سولر، کول اور ایل این جی پاور پراجیکٹس شروع کئے جا رہے ہیں جبکہ قائداعظم سولر پارک نے کام شروع کر دیا ہے اور آئندہ برس تک اس کی پیداوار 1000میگاواٹ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت ہرسال 10لاکھ افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے گی اور 2018ء تک 20لاکھ گریجوایٹس ووکیشنل ٹریننگ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ایکسپورٹ کو ہر سال 15فیصد تک بڑھایا جائے گا جبکہ گروتھ ریٹ کو 8فیصد تک لے جایا جائے گاانہوں نے کہا کہ میلینیم ڈویلپمنٹ اہداف کو 2018ء تک حاصل کر لیا جائے گاانہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی بجٹ کے بعد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کیلئے امن و امان کی صورتحال بہتر ہونا بہت ضروری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -