قصور واقعہ اسلام سے دوری اورجہالت کاشاخسانہ ہے،راغب نعیمی

قصور واقعہ اسلام سے دوری اورجہالت کاشاخسانہ ہے،راغب نعیمی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)معروف مذہبی اسکالر وناظم اعلیٰ علامہ محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ قصور واقعہ اسلام سے دوری اورجہالت کاشاخسانہ ہے۔بھیڑئیے نماانسان کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں،جنسی سیکنڈل میں ملوث مجرموں کو قرار واقعی سزادی جائے اسلامی اورمہذب معاشرے میں انسانیت سوز اورافسوسناک واقعات کو ئی گنجا ئش نہیں ہے ایسے وہ تمام مجرم جواس گھناؤنے اورغیراخلاقی واقعہ میں ملوث ہیں کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجامعہ نعیمیہ میں’’ یوم عزم وجشن امن‘‘اور14اگست کو پرچم کشائی کی تقریب کے سلسلہ میں منعقدہ نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ واقعہ قصو ر میں ملوث مجرموں کوعبرت ناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کوایسے انسانیت سوزفعل کاارتکاب کرنے کی جسارت نہ ہوسکے۔جنسی سیکنڈل اوراجتماعی زیادتی جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے حکومت وقت مستقل بنیادوں پر اقدامات کرے اوراسلامی بنیادوں پر قانون سازی کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -