بلوچستان کے مختلف اداروں کے وفد کا دورہء ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

بلوچستان کے مختلف اداروں کے وفد کا دورہء ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت بلوچستان سے متعدد اداروں کے سربراہان پر مشتمل 10 رکنی وفد نے لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) کا دورہ کیااور منیجنگ ڈائریکٹر خالد مجید سے تفصیلی ملاقات کی وفد میں حافظ عبدالباسط سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، اقبال مروت ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، منظور احمد سرپارا ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ، محمد طیب لہری ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن، لال جان جعفر سیکرٹری فنانس، عبداللہ خان ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اور دیگر اعلیٰ افسران شامل تھے۔وفد کے دورے کا مقصد لاہور میں صفائی کے جدید نظام پر سیرحاصل معلومات لینا اور اسکا جائزہ لینا تھا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیوایم سی نے وفد کو ایل ڈبلیوایم سی کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم، ترک کمپنیوں کے کردار، لاہور کمپوسٹ، بائیوگیس پلانٹ، کوڑا کرکٹ کو استعمال میں لانے اور توانائی حاصل کرنے کے مختلف پروجیکٹس پر بریفنگ دی اور ڈاکومنٹری دکھائی ۔ وفد نے سوال جواب سیشن کے دوران ایل ڈبلیوایم سی کی کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کی موئثر اور جدید حکمت عملی کو بے حد سراہا اور اسے بے حد کامیاب اور سودمند قرار دیا ۔ مزیدبراں وفد نے وڈیووال کنٹرول روم میں آپریشن کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ ، لکھو ڈیر سینیٹری لینڈ فل سائٹ ، محمود بوٹی ڈمپ سائٹ، لاہور کمپوسٹ پلانٹ اور ایچو گل بائیو گیس پلانٹ کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر جنرل منیجر ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمنسٹریشن کرنل اسد فاروق، سینئر منیجر پلاننگ نصرت گل، سینئر منیجرز آپریشنز آصف اقبال، سہیل ملک، سربراہ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور، منیجر آئی ٹی عمر فاروق اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔