پاکستان یوتھ فورم نے تیسرا ہیئر ڈونیشن پروگرام
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان یوتھ فورم نے اپنا تیسرا hair donationپروگرام منعقد کیا اس پروگرام کے توسط سے کینسر کے مریضوں کے لیے بالوں کے عطیات جمع کیے یہ عطیات ان مریضوں کے لیے جمع کیے گئے جو کیمو تھراپی اور ALOPECIA کی وجہ سے اپنے بالوں سے محروم ہو چکے ہیں ان جمع کیے گئے بالوں سے wigsتیار کی جاتی ہیں جو ان مریضوں کو مفت فراہم کی جاتی ہیںیہ پروگرام نو اگست کو کے ۔ ایم سی سپورٹس کلب میں منعقد کیا گیا ۔ پروگرام میں عطیات دینے والوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی جنھوں نے اپنے بارہ انچ سے زیادہ بال عطیہ کیے اس پروگرام میں "Peng men's saloon"کے ایکسپرٹس نے مفت میں اپنی خدمات سر انجام دیں ۔