کوئی بھی حکومت پرویز مشرفکے معیار کو برقرار نہ رکھ سکی،الطاف شاہد

کوئی بھی حکومت پرویز مشرفکے معیار کو برقرار نہ رکھ سکی،الطاف شاہد

  

لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ یورپ وبرطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویزمشرف نے اپنے دوراقتدارمیں دن رات محنت سے جو گڈگورننس کامعیار مقررکیا تھا ،ان کے بعدحکومت میں آنیوالے حکمرانوں میں سے کوئی بھی اس اعلیٰ معیار کوبرقرارنہیں رکھ سکا۔ایک آئینی ادارے نے حکمرانوں کی ناکامیوں اورغلطیوں کی پوٹلی اپنے سرپراٹھالی ہے وہ اپنے اعزازمیں ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ بے رحم احتساب کاراستہ بروقت اورشفاف انصاف سے ہوکرجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بحرانوں کاسدباب جبکہ عوام کوبنیادی ضروریات فراہم کرناشریف برادران کے بس کی بات نہیں عوام حکمرانوں اورآئینی اداروں کاکرداربغوردیکھ رہے ،اگران کی توقعات پوری نہ ہوئیں تو اپنے سروں پرکفن باندھ کروہ اٹھ کھڑے ہوں گے۔ اس بار صرف چہرے تبدیل نہیں ہوں گے بلکہ ان کرداروں سے ایک ایک پائی کاحساب بھی لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں سوبچوں پرجنسی تشدد کے بعد انہیں موت کے گھاٹ اتارنے والے جاویداقبال کو بھی شریف برادرا ن کے دورحکومت میں لاہور سے گرفتارکیا گیاا تھا جبکہ اب سانحہ قصور بھی مسلم لیگ (ن) کے دوراقتدارمیں منظرعام پرآیا ہے۔جس وقت حکمرانوں کی ناک کے نیچے بچوں پرجنسی تشددہو رہاتھا اس وقت وہ گڈگورننس کاڈھول پیٹ رہے تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -