حکومت سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،نسیم محمود بٹ

حکومت سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،نسیم محمود بٹ

  

لاہور( کلچرل رپورٹر) سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس مشکل وقت میں ہمیں پریشانیوں میں گھرے ہوئے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئیے حکومت کو بھی اس حوالے سے اپنا کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن ہمیں بھی ان کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سیاسی و سماجی رہنماء نسیم مححمود بٹ نے جوہر ٹاؤن میں کارنر میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت سیلاب زدگان کی جس طرح مدد کررہی ہے اس کی مثا ل نہیں ملتی اور اس حوالے سے پاک فوج کا کردار بھی قابل تعریف ہے اور اس قدرتی آفت کے بعد جس طر ح حکومت نے کردار ادا کیا و ہ قابل تعریف ہے ہم سب کو بھی اس موقع پر ان کا بھرپور ساتھ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت سب سے بڑی نیکی ہے اور ہمیں اس حوالے سے اپنا کردار اد کرنا ہوگا مسلم لیگ کی حکومت نے ہمیشہ اس حوالے سے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور اسی وجہ سے یہ ملک کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے بلدیاتی انتخابات میں یہ اپنے کاموں کی وجہ سے ہی کامیاب ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف پنجاب کی ترقی کے لئے بے مثا ل کام کررہے ہیں جتنے تیزی سے ترقیاتی کام اس دور میں کئے گئے ہیں اس سے قبل کسی اور حکومت میں نہیں ہوئے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -