بجلی بحران پر قابو پانے کے دعوے زبانی جمع خرچ ہیں،سعدیہ سہیل

بجلی بحران پر قابو پانے کے دعوے زبانی جمع خرچ ہیں،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکومت کے بجلی بحران پر قابو پانے کے دعوئے زبانی جمع خرچ ہیں ہیں جس سست رفتاری سے منصوبوں پر عمل درآمد ہو رہا ہے بجلی کی طلب اُسی رفتار سے بڑھ رہی ہے ملک میں اس وقت بجلی کی پیداواری استعداد ساڑھے تئیس ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بمشکل بارہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جو طلب سے چارسے پانچ ہزار میگاواٹ کم ہے بجلی کے شعبے کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہنگامی اقدامات نہ کئے گئے تو اگلے پانچ سال میں طلب 35 ہزار میگاواٹ یا موجودہ پیداوار سے دو سو فیصد زیادہ ہو جائے گی جسے پورا کرناناممکن ہو گا جس عوام اور معیشت کو مسائل کا سامنا جوں کا توں رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی نیت درست نہیں عوامی مسائل کی طرف توجہ دینے کی بجائے اپنے اثاثوں میں اضافے کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -