توانائی بحران ختم کرنے کے لئے چھوٹے ڈیم بنائے جائیں،انجینئر یاسر

توانائی بحران ختم کرنے کے لئے چھوٹے ڈیم بنائے جائیں،انجینئر یاسر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران ملک کو بجلی بحران سے نجات دلانے میں مخلص نہیں مسلم لیگ ن اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشریعقوب، عدنان سہیل، منظور انصاری، چوہدری اسحاق نمبردار، اعظم ورک، ڈاکٹر عامر گیلانی، میاں مقصود احمد، مظہر عباس، ارشد خان، نعیم احمد مغل، میاں طاہر رشید، محمد ابو بکر عظیم، ندیم مبشر سندھو، عمر دراز، حافظ شاہد اقبال، جاوید دستگیر، سیف اللہ خان اور ماسٹر بلال کے ہمراہ کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائیڈل منصوبوں میں کالا باغ ڈیم تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے چھوٹے ڈیم بنا کر پانی اور توانائی کے بحران کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ ہائیڈل منصوبے سستی بجلی کے حصول کا آسان ذریعہ ہیں ہائیڈ ل بجلی کی پیداواری لاگت3روپے فی یونٹ سے زائد نہیں۔