جماعت اسلامی کی ہسپتالوں حالت زار کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

جماعت اسلامی کی ہسپتالوں حالت زار کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کے حوالے سے تحریک التوائپنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔جمع کرائی جانے والی تحریک التواء میں کہاگیا ہے کہ ’’قومی اخبار کی اشاعت کے مطابق ’’خواتین تڑپتی رہیں، ایل ایچ وی موبائل فون پر گپیں لگاتی رہی ، بچہ ماں کے پیٹ میں ہلاک ‘‘ہمارے سرکاری ہسپتالوں میں بے حسی اور سنگدلی کے واقعات آئے روز اخبارات کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریض تڑپ تڑپ کر مر جاتا ہے مگر ڈاکٹرز موبائل فون اور گپ شپ سے فارغ نہیں ہوتے۔ سرکاری ہسپتالوں میں جہاں غریب عوام کو تڑپ تڑپ کر مرجانے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے وہیں پر ڈاکٹر ز مریضوں کو مختلف حیلے بہانوں سے اپنے پرائیویٹ کلینک پر جانے پر مجبور کرتے ہیں تاکہ ان غریب لوگوں سے منہ مانگے دام وصول کیے جاسکیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز کے موبائل فون کے استعمال کے حوالے سے ایک ضابطہ اخلاق بنائے نیز اس طرح کے لالچی اور حوس کے بچاری ڈاکٹرز کے خلاف فوری ایکشن لے دریں اثناء ڈاکٹر سید وسیم اختر نے اس حوالے سے مزیدکہاکہ سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کے بارے میں آئے روز سنگین اور قابل تشویش خبریں سننے اور دیکھنے میں آتی رہتی ہیں متعددبار اس بارے حکام بالاکی توجہ بھی مبذول کرانے کی کوشش کی گئی مگر صدافسوس کہ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔تمام چھوٹے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ بے رحمانہ سلوک کیاجاتا ہے اور لواحقین کی کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوتی۔