ڈی ا یچ اے میں بجلی کے زیر زمین ترسیلی نظام کا افتتاح

ڈی ا یچ اے میں بجلی کے زیر زمین ترسیلی نظام کا افتتاح

  

لاہور(پ ر) ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہور فیز8 میں انڈر گراؤنڈ بجلی ترسیل نظام بچھانے کے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ایڈمنسٹریٹرڈی ایچ اے لاہور بریگیڈیئر ظفر یاسین بابر مہمان خصوصی تھے۔جنہوں نے پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ تقریب میں ڈیفنس فیز8 کے رہائشیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ سیکرٹری کرنل عادل جہاں، بریگیڈیئر عامر باجوہ اور مختلف شعبوں کے ڈائریکٹر حضرات نے شرکت کی۔اس موقع پرایڈمنسٹریٹرڈی ایچ اے نے فیز8 کے رہائشیوں کی ضرورت کے پیش نظرایک سکول،مسجد،سپورٹس کمپلیکس اور دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کمیونٹی کلب بنانے کا اولان بھی کیا، جسے بے حد سراہا گیا۔ انڈر گراؤنڈ بجلی ترسیل نظام6سے8ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا، جس سے رہائشیوں کی زندگی اور کاروبار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -