کوکا کولا کی جانب سے خواتین کے اعزاز میں ایوارڈتقریب کا انعقاد

کوکا کولا کی جانب سے خواتین کے اعزاز میں ایوارڈتقریب کا انعقاد

  

لاہور( پ ر) کوکا کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ (CCBPL) نے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی پاکستانی خواتین کے اعزاز میں ’’Savvy & Successful‘‘ کے عنوان سے خصوصی ایوارڈزدینے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ ایوارڈز رواں سال ماہ اکتوبر میں ان خواتین کو دئیے جائیں گے جنہوں نے اپنی محنت اور قابلیت کے بل بوتے سے معاشرے میں عزم و ہمت کی مثال رقم کی ۔ ابتداء میں ان 8خواتین کو ایوارڈ سے نواز جائیگا جنہوں نے پاکستانی معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے کردار ادا کیا ۔ CCBPLکی ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز عمارہ بشیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا لازمی جز ہیں۔ جنہوں نے معاشرے اور ملک کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ یہ خواتین تعریف اور تحسین کے لائق ہیں اور ان کی کوششوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے، یہی ہمارے Savvy & Successfulایوارڈز کا مقصد ہے۔

کوکا کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ کسی بھی تنظیم میں خواتین کے کردارکو اہم سمجھتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے ادارے میں خواتین کی نمائندگی33فیصد ہے ۔

مزید :

کامرس -