ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں،ایس ایم تنویر

ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں،ایس ایم تنویر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اکنامک رپورٹر) چےئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن( اپٹما) ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل شعبہ کی ترقی اور بہتری کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔اپٹما کے چیئرمین ایم ایس منیر نے کہاکہ مقابلے کی دوڑ میں شامل ہونے سے علاقائی تجارت بڑھانے اور توانائی بحران کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل صنعت کی مشکلات سے آگاہ اور اس حوالے سے وزارت تجارت میں اس حوالے سے 7 نکاتی ایجنڈا بھی جمع کروایا گیا ہے۔ انہوں نے غیر ملکی سرمایہ پاکستان میں لانے کیلئے قطر میں اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاک چائنہ اقتصادی کوریڈور( سی پی ای سی) بڑی کامیابی ہے جس سے علاقائی اور بین الاقوامی تجارت کیلئے نئے مواقع حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی طریقوں سے کاروبارکی روک تھام اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی مارکیٹ کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ٹیکسٹائل شعبہ کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔

مزید :

کامرس -