جاپان کا لائیو سٹاک شعبہ کیلئے 55 ہزار 510 ٹن فیڈ گندم اور جو کی درآمد کا فیصلہ
ٹوکیو(آن لائن) جاپان نے لائیو سٹاک کے شعبہ کیلئے 55 ہزار 510 ٹن فیڈ گندم اور جو کی درآمد کا فیصلہ کیا ہے جاپان نے لائیو سٹاک کے شعبہ کیلئے 55 ہزار 510 ٹن فیڈ گندم اور جو کی درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کی وزارت زراعت نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لائیو سٹاک کے شعبے کیلئے مجموعی طور پر 55 ہزار 510 ٹن فیڈ گندم اور جو کی درآمد کی جائے گی۔ وزارت کے مطابق اس کی درآمد پر آئندہ سال کے پہلے ماہ سے عملدرآمد شروع ہوگا۔