پانامہ نہر کے مزدوروں کی یونین کا اجرت میں اضافے کے لئے ہڑتال کا اعلان کر دیا

پانامہ نہر کے مزدوروں کی یونین کا اجرت میں اضافے کے لئے ہڑتال کا اعلان کر دیا

  

پانامہ سٹی(اے پی پی) پانامہ نہر کے مزدوروں نے انتظامیہ سے معاملات طے نہ پانے کے باعث ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نہر پانامہ کے توسیعی منصوبہ کا کام ایک مرتبہ پھر سست روی کا شکار ہو گیا ہے جس کی بنیادی وجہ مزدوروں کی یونین کے انتظامیہ کے ساتھ مالی معاملات کا طے نہ ہونا ہے۔ مزدوروں کی یونین نے اپنے 6 ہزار کے قریب مزدوروں کی مزدوری میں اضافہ کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب پانامہ نہر اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ مزدوروں کی مزدوری میں اضافہ سے انہیں ایک ملین ڈالر اضافی خرچ برداشت کرنا پڑے گا جو کہ ان کیلئے بہت مشکل کام ہے۔ واضح رہے کہ نہر پانامہ کی توسیع کا کام رواں برس مکمل ہو جانا تھا مگر پراجیکٹ حکام اور مزدوروں کے درمیان مالی معاملات طے نہ پانے کے باعث یہ پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے اور اب حکام کا کہنا ہے کہ اپریل 2016ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ نہر پانامہ کے توسیعی منصوبہ کی ابتدائی لاگت 5.25 ارب ڈالر رکھی گئی تھی مگر تاخیر کے باعث اس کی تعمیری لاگت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -