ترکی میں دہشت گردوں کے متعدد حملے ٗ 6پولیس اہلکار ہلاک ٗ خاتون حملہ آور گرفتار

ترکی میں دہشت گردوں کے متعدد حملے ٗ 6پولیس اہلکار ہلاک ٗ خاتون حملہ آور گرفتار

  

انقرہ(این این آئی)ترکی میں دہشت گردوں نے استنبول میں امریکی قونصل خانے سمیت دیگر مقامات پر متعدد حملے کیے جن کے نتیجے میں 6ترک پولیس اہل کار مارے گئے ٗ ایک خاتون حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ عراق اور شام کی سرحد پر سلوپی کے علاقے میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 4 ترک پولیس اہل کار مارے گئے۔ سرنک کے علاقے میں ملٹری ہیلی کاپٹر پر کرد حملہ آوروں کے حملے میں ایک ترک سپاہی ہلاک ہوا استنبول کے علاقے سلطان بیلی کے تھانے پر حملہ آوروں نے دھماکا کیاپولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور مارے گئے ٗایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا۔ دھماکے سے 10 افراد زخمی ہوئے، دوسری طرف صبح امریکی قونصل خانے کی عمارت پر دو حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ پر دونوں حملہ آور بھاگ گئے۔ پولیس نے کچھ گھنٹوں کی کوشش کے بعد ایک مشتبہ خاتون کو گرفتار کر لیا جس کے بارے میں کہا گیا کہ وہ حملہ آوروں میں شامل تھی حملوں میں کرد علیحدگی پسندوں اور داعش کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

مزید :

عالمی منظر -