گرداسپورحملوں میں استعمال ہونے والی نائٹ وڑن ڈیوائس افغانستان میں امریکی فوجیوں کی نکلی

گرداسپورحملوں میں استعمال ہونے والی نائٹ وڑن ڈیوائس افغانستان میں امریکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی اخبار’’ہندوستان ٹائمز‘‘ کے مطابق گرداسپورحملوں میں استعمال ہونے والی نائٹ وڑن ڈیوائس افغانستان میں امریکی فوجیوں کی نکلی ٗامریکہ نے بھی ڈیوائس کی ملکیت کی تصدیق کردی۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق حملوں کی جگہ سے تفتیش کاروں کو جو ڈیوائس ملی وہ امریکی فوج کے زیر استعمال ہے جس پر امریکی فوج کی پراپرٹی کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں امریکہ نے تصدیق کی کہ یقیناًیہ ڈیوائس افغانستان میں امریکی فوجیوں ہی کی ہے تاہم دعویٰ کیا کہ فوجیوں سے افغانستان میں کھو گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اخبار کو بتایا کہ امریکہ کی طرف سے بھارت کو تصدیق حاصل ہو چکی ہے کہ نائٹ وڑن ڈیوائس افغانستان میں امریکی فوج کے زیر استعمال تھی اور وہاں گم ہو گئی تھی۔
تفصیلات کیلئے رسمی طور پراس ڈیوائس کے تمام شناختی نشان امریکہ کو فراہم کیے گئے بھارتی پنجاب میں گورداسپور کے دہشت گردی حملے میں مبینہ طور پراستعمال ہونے والی نائٹ وڑن ڈیوائس امرتسر پٹھان کوٹ ریلوے ٹریک سے ملی جہاں ٹرین کو دھماکے سے اڑانے کیلئے پانچ دھماکا خیز ڈیوائسز(آئی ای ڈیز ) نصب کی گئی تھے جو پھٹ نہ سکیں۔ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ یہ ڈیوائسزتجارتی لحاظ سے دستیاب ہیں تاہم اس ڈیوائس پر امریکی حکومت کی پراپرٹی لکھا اسی وجہ سے بھارتی حکام نے امریکہ سے رابطہ کیا اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ گورداسپور حملہ آوروں کے ہاتھ یہ ڈیوائس کیسے آئی۔ اخبار نے الزام تراشی کرتے ہوئے لکھا کہ تفتیش کار اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے اور انہوں نے دینا نگر تک پہنچنے کیلئے دریا میں سے گزرنے کے لئے نائٹ وژن ڈیوائس کا استعمال کیا۔

مزید :

عالمی منظر -