آسٹریلوی حکومت کا 2030ء تک کاربن گیسوں کے اخراج میں 26 فیصد تک کمی لانے کا اعلان

آسٹریلوی حکومت کا 2030ء تک کاربن گیسوں کے اخراج میں 26 فیصد تک کمی لانے کا ...

  

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلوی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ہے کہ وہ 2030ء تک کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ماحول کے لئے مضر دیگر گیسوں کے اخراج میں 26 فیصد تک کمی لائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے کاربن گیسوں کے اخراج کو 2030ء تک 26 فیصد تک کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت معیشت اور ماحول کو توازن میں رکھنے کی کوشش کر رہی ہے اور کاربن کے اخراج کو 2030ء تک 26 فیصد تک کم کرنا ایک اچھا، ٹھوس اور اقتصادی طور پر ذمہ دارانہ ہدف ہے۔

مزید :

عالمی منظر -