پنجاب حکومت سا نحہ قصور پر کمیشن اور انکوائر ی کا کھیل بند کرے ،ملک حماد علی

پنجاب حکومت سا نحہ قصور پر کمیشن اور انکوائر ی کا کھیل بند کرے ،ملک حماد علی

  

جوہانسبرگ( انٹرویو،ندیم شبیر سے)پنجاب حکو مت سانحہ قصورپر کمیشن اور انکوائری کا کھیل بند کر یں اور اپنے ناکامیوں کا اعتراف کر ے کیونکہ انکی نااہلیوں کی وجہ سے قصور میں معصوم بچوں کے ساتھ کئی سالوں سے جنسی زیادتی کے واقعات ہوتے رہے ہیں ۔ تحریک انصاف کے رہنما ملک حماد نے روز نامہ پاکستان کے بیوروچیف ندیم شبیر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ماضی میں بھی جتنے کمیشن بنائے اور جتنی انکوائر یاں کروائیں ہیں آج تک ان پر عمل نہیں کیا جاسکا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے سوال کیا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ پو لیس کو اتنے پیمانے پر جرم ہونے کے باوجود علم نہیں ہوا ؟اس لیے یہ انداز لگانادرست ہے کہ مقامی پو لیس بھی مبینہ طور پر اس عمل میں ملوث ہے۔‘گڈ گورننس کے نعرے لگانیوالے حکمران بتائیں سانحہ قصورپروہ کہاں سوئے رہے ؟سانحہ قصور کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ کا حشر بھی حکمران ماڈل ٹاؤن سانحے کی رپورٹ جیسا ہی کر یں گے۔ ملک حماد نے مزید کہا کہ (ن) لیگ بات جمہوریت کی کرتی ہے مگر انکی سیاست آمر انہ سٹائل کی ہے اور جب تک پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوتے اس وقت تک پنجاب میں حقیقی جمہو ریت قائم نہیں ہوسکتی ہے اور اپوزیشن کی تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہے کہ ہم پنجاب میں (ن) لیگ کو بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر نے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہم واضح کر نا چاہتے ہیں کہ اگر حکمرانوں نے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے مکمل اختیار ات عوام تک منتقل کر نے کی بجائے مصنوعی بلدیاتی نظام لانے کی کوشش کی تو اسکو مکمل طور پر مسترد کر دیں گے اور اسکے خلاف سڑکوں سمیت ہر فورم پر شدید احتجاج کیا جا ئیگا۔ ملک حماد نے مزیدکہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کی حکو مت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور امن وامان کی بدتر ین صورتحال حکمرانوں کے گڈ گورننس کے دعوؤں کے منہ پر طمانچہ ہے اور اس سے یہ بھی ثابت ہو رہا ہے کہ اپنے ’’تجر بے ‘‘کے ذریعے ملکی تقدیر بدلنے کی باتیں کر نیوالے حکمرانوں کے پاس ناکامیوں کے سواکوئی تجربہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قصور کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے مگر لگتا ہے کہ حکمران ذمہ داروں کوکیفر کردار تک پہنچانے کی بجائے مذکورہ معاملے پر’’مٹی پاؤ ‘‘فارمولالگانا چاہتے ہیں اورپنجاب میں (ن) لیگ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سیلاب کے دوران بند توڑنے جیسے واقعات کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ کی طرح سانحہ قصور کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کی رپورٹ پر بھی عمل نہیں کر یگی ۔ ملک حماد نے کہا کہ سانحہ قصورصرف حکمرانوں کی بدتر ین ناکامی ہی نہیں بلکہ اس سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی بھی ہوئی ہے ۔ بلدیاتی انتخابات کا بروقت اور شفاف انعقاد یقینی بنایا جائے اور ہم (ن) لیگ کی بلدیاتی انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے اقدام کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے (ن) لیگ کا اپنے شکست خوردہ لوگوں کو اربوں روپے کے تر قیاتی فنڈز کی فراہمی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا آغاز ہے اور الیکشن کمیشن کو حکمرانوں کے دھاندلی کے اس منصوبے کا سخت نوٹس لینا چاہیے ۔

مزید :

عالمی منظر -