آفرین اور ارباز خان کی فلم’’ تیزاب‘‘ کی شوٹنگ جاری

آفرین اور ارباز خان کی فلم’’ تیزاب‘‘ کی شوٹنگ جاری
آفرین اور ارباز خان کی فلم’’ تیزاب‘‘ کی شوٹنگ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)آفرین اور ارباز خان کی عید قربان پر عام نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلم’’ تیزاب‘‘ کی شوٹنگ لاہور کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ڈائریکٹر شاہد عثمان کی فلم ’’تیزاب‘‘کے رائٹر سلیم مراد اور ڈی او پی اکرم پھلروان ہیں۔اس فلم کا ایک اہم کردار جہانگیر جانی ادا کررہے ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے آفرین نے کہا کہ میں اس فلم میں ایک منفرد کردار ادا کررہی ہوں ۔میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ کردار کروں جس میں کچھ کر دکھانے کا موقع ہو ۔اس وقت ارباز خان اور میری جوڑی کو بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں آفرین نے کہا کہ ’’تیزاب‘‘میں میرا رول پرستاروں کو مدتوں یاد رہے گا۔یہ رول پاورفل اور پرفارمنس سے بھرہور ہے۔
یقین ہے کہ یہ میری اور ارباز خان کی ایک اور کامیاب فلم ثابت ہوگی۔اس فلم کی خاص بات کرداروں کی مناسبت سے فنکاروں کا انتخاب ہے جس کے لئے ڈائریکٹر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مزید :

کلچر -