رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی نئی فلم ’’تماشا‘‘ کی شوٹنگ مکمل

رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی نئی فلم ’’تماشا‘‘ کی شوٹنگ مکمل
رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی نئی فلم ’’تماشا‘‘ کی شوٹنگ مکمل

  

ممبئی( نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی نئی فلم ’’تماشا‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی۔ فلم کے پروڈیوسر ساجد نادیہ والا نے اس موقع پر محبوب سٹوڈیوز میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا جس میں رنبیر اور دپیکا کے ساتھ ساتھ فلم کے ڈائریکٹر امتیاز علی، کو پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور سمیت پوری کاسٹ نے شرکت کی، بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ پارٹی رات گئے تک جاری رہی۔ واضح رہے کہ تماشا کی ریلیز آئندہ سال متوقع ہے۔ اس فلم کی زیادہ تر شوٹنگ فرانس کے جزیرے کورسیکا میں کی گئی ہے جبکہ بعض مناظر ممبئی میں بھی فلمائے گئے ہیں۔ دپیکا کی رنبیر کے ساتھ یہ دوسری فلم ہے۔ دونوں سٹارز نے اس سے قبل یہ جوانی ہے دیوانی میں ایک دوسرے کے مدمقابل کام کیا ہے۔ تقریب کی خاص بات رنبیر کپور کی سابق گرل فرینڈ کترینا کیف کی اس تقریب میں غیر متوقع شرکت تھی۔ رنبیر کپور کی سابق اور موجودہ گرل فرینڈز کے یوں ایک تقریب میں اکٹھے ہو جانے سے ماحول میں تناؤ پیدا ہو گیا۔ کترینا اور دپیکا نے اس موقع پر ایک دوسرے کیلئے سرد مہری پر مبنی رویہ کا مظاہرہ کیا۔

مزید :

کلچر -