نیسلے پاکستان کی ’’پیارے پاکستان ‘‘مہم کی اختتامی تقریب 14اگست کو ہو گی
لاہور( پ ر ) پاکستان کا جشن آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منانے کیلئے نیسلے(Nestle) پاکستان کی ’’پیارے پاکستان ‘‘ مہم زور و شور سے جاری ، جون 2015ء سے جاری حب الوطنی کے جذبے سے سرشار اس مہم کی اختتامی تقریب جسے ایک ادبی ، فکری نشست بھی کہا جا سکتا ہے 14اگست کومنعقد ہو گی جس میں ملک کے مایہ ناز دانشور اور محقق شرکت کریں گے ۔اس ادبی تقریب سے سلیمہ ہاشمی ، رضا کاظم ، ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرااور انتظار حسین خطاب کریں گے ۔
پیارے پاکستان ‘‘ کے عنوان سے نیسلے(Nestle)پاکستان نے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس کے ذریعے معاشرے میں نہ صرف مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے بلکہ اپنے وطن کیلئے کچھ کر دکھانے کا جذبہ رکھنے والوں کی بہتر اور موثر انداز میں حوصلہ افزائی بھی ہو رہی ہے ۔ اس مہم میں عوام نے بھرپور انداز میں نہ صرف شرکت کی بلکہ اپنے خیالات ، تحریروں ، تصاویر اورویڈیوز کے ذریعے قومی ثقافتی ورثے کو مثالی انداز میں پیش کیا ۔ 14اگست کو جشن آزادی کے مبارک موقع پر نیسلے پاکستان نے اس مہم میں حصہ لینے والوں کی ان گنت اشیاء میں سے منتخب کردہ صرف 68تصاویر کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا ہے جس میں انہوں نے وطن سے اپنی محبت کے لازوال جذبے کے اظہار کی منفرد کوشش کی ہے ۔’’پیارے پاکستان ‘‘ کے پلیٹ فارم سے بحیثیت ایک قوم کے ان تمام قربانیوں پر روشنی ڈالی جا رہی ہے جن کے تحت ہم نے اس وطن عزیز کو حاصل کیا اور اپنی تخلیقات کے ذریعے ان پہلوؤں کی نشاندہی کی گئی جن کے ذریعے بہتر اور روشن مستقبل کی راہیں ہموار کی جا سکتی ہیں ۔