’’کس کس کو پیار کروں‘‘ کی پہلی جھلک جاری

’’کس کس کو پیار کروں‘‘ کی پہلی جھلک جاری

  

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی نئی فلم ’’کس کس کو پیار کروں‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔ بالی ووڈ میں انٹری دینے والے فنکار کامیڈین کپل شرما نے سوشل میڈیا کے ذریعہ فلم کی پہلی جھلک جاری کی ہے۔ انہوں نے پوسٹر کے ساتھ لکھا ہے کہ آخر کار کس کس کو پیار کروں کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا ٹریلر 13 اگست کو جاری کیا جائے گا۔ فلم کی ہدایات عباس ستار نے دی ہیں جسے 25 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -