فلم ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی موٹر سائیکل کے حادثے میں زخمی ہو گئے

فلم ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی موٹر سائیکل کے حادثے میں زخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( نیٹ نیوز) ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘،’’ تھری ایڈیٹس‘‘ اور ’’پی کے‘‘ جیسی ہٹ فلموں کے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی موٹر سائیکل کے حادثہ میں زخمی ہو گئے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق راج کمار ہیرانی منگل کی صبح موٹر سائیکل سے گر گئے جس کے نتیجہ میں انہیں جبڑے اور ٹھوڑی پر زخم آئے۔ حادثہ کے فوری بعد انہیں ممبئی کے لیلہ وتی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال کے حکام کے مطابق انہیں طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ہے اور ان کے زخم زیادہ گہرے نہیں۔

مزید :

کلچر -