نواز شریف کا بیلا روس کے آزادی سکوائر کا دورہ،یاد گار پر پھول چڑھائے
منسک(اے این این) وزیر اعظم میاں نواز شریف کا بیلا روس کے آزادی سکوائر کا دورہ ، گورنر منسک نے استقبال کیا ، آزادی سکوائر آمد پر دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے ، وزیر اعظم نے آزادی سکوائر کی یاد یاد گارپر پھول چڑھائے ، بیلاروسی فوج کے چاق و چوبند دستے نے وزیر اعظم کو سلامی دی ، وکٹر ی سکوائر یادگار 1954میں تعمیر کی گئی تھی ، وکٹر ی سکوائر آزادی کی جدوجہد میں جان دینے والوں کی یاد میں تعمیر کی گئی ،شہری دوسری جنگ عظیم کی یاد میں بھی اس یاد گار پر حاضری دیتے ہیں ۔