رینجرز کی ایس ایس پی اکرم ابڑو سمیت 19پولیس والوں کیخلاف کاروائی کی سفارش

رینجرز کی ایس ایس پی اکرم ابڑو سمیت 19پولیس والوں کیخلاف کاروائی کی سفارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی)رینجرز نے ایس ایس پی اکرم ابڑو سمیت 19پولیس اہلکار وں کے بھتہ خوری ،اغواء برائے تاوان جیسے جرائم میں ملوث ہونے پر ان کیخلاف کارروائی کی سفارش کردی اور اس ضمن میں پولیس حکام کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے خط میں کہاہے کہ پولیس کے ایک ایس ایس پی اکرم ابڑو سمیت 19پولیس اہلکار بھتہ خوری ،اغواء برائے تاوان جیسے جرائم میں ملوث ہیں جن کیخلاف ابھی تک کارروائی نہیں کی گئی۔رینجرز نے خط میں کہاہے کہ یہ افسران مختلف جگہوں پر تعینات ہیں جن میں سب انسپکٹرراجہ خالد ،ممتاز ،انسپکٹر واصف قریشی ،چوہدری اعظم شامل ہیں۔رینجرز نے خط میں کہاہے کہ ان پولیس افسران اور اہلکاروں کیخلاف تفتیش کی جائے اور ایکشن لیاجائے کیونکہ یہ تمام افسران اور اہلکار سنگین جرائم میں ملوث ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -