احمقوں کو بتانا چاہتا ہوں پیپلز پارٹی ختم ہوئی نہ ہو سکتی ہے ،بلاول بھٹو زرداری

احمقوں کو بتانا چاہتا ہوں پیپلز پارٹی ختم ہوئی نہ ہو سکتی ہے ،بلاول بھٹو ...

  

کراچی (خصو صی رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا پیپلز پارٹی ہر ساآش کو کچلنے کی طاقت رکھتی ہے حالات سخت سے سخت ہو جائیں نظریہ نہیں بدلے گا۔ احمقوں کو بتانا چاہتا ہوں پیپلز پارٹی ختم ہوئی نہ ہو سکتی ہے۔یوم اقلیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والا ہر شخص پاکستانی ہے۔ پیپلز پارٹی کا نظریہ کل بھی مضبوط تھا اور آج بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا ذوالفقار بھٹو کے نظریے کی تائید کرتے ہیں کیونکہ ذوالفقار علی بھٹو عوام کو مضبوط اور متحد کرنا چاہتے تھے لیکن جمہوری حکومتوں کو ختم کیا جاتا رہا اور عوام کو تقسیم کیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی پر ظلم بڑھتا رہا سلمان تاثیر، شہباز بھٹی کی لاشوں کا تحفہ دیا گیا اور ہمارے لیڈروں کے بچوں کو بھی اغوا کیا گیا لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ شہادت ہماری میراث ہے۔ایم کیو ایم کو للکارتے ہوئے خبردار کیا کہ پیپلز پارٹی کا جھنڈا ان کے ہاتھ میں ہے ہر سازش کچل دیں گے

مزید :

صفحہ اول -