قصور ویڈیوسکینڈل ، مسلم لیگ ن کا رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید کیخلاف انکوائری کا فیصلہ

قصور ویڈیوسکینڈل ، مسلم لیگ ن کا رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید کیخلاف ...

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنماؤ ں نے فیصلہ کیا ہے کہ قصور ویڈیوسکینڈل میں رکن صوبائی اسمبلی ملک سعید احمد کے خلاف تحقیقات کرائی جائے گی اور جرم ثابت ہونے پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔نجی نیوز چینل کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ملک سعید احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے قصور جنسی سکینڈل کے ملزمان کی پشت پناہی کی اور اس سلسلے میں پولیس کو پیسے بھی دئیے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک احمد سعید پر پولیس کو مبینہ پیسے دینے کے معاملے کی تحقیقات کرائی جائے گی اور اگر ان پر جرم ثابت ہوا تو انہیں صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینا پڑے گا ۔

مزید :

صفحہ اول -