نواز شریف پروفیسر بن گئے،بیلا روس یونیورسٹی نے اعزازی ڈگری دیدی

نواز شریف پروفیسر بن گئے،بیلا روس یونیورسٹی نے اعزازی ڈگری دیدی

  

منسک(اے این این) وزیر اعظم نواز شریف پروفیسر بن گئے،بیلاروس یونیورسٹی نے اعزازی ڈگری سے نواز دیا۔بیلاروسی ا سٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو پروفیسر کی اعزازی ڈگری دی گئی ڈگری باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کی خدمات کے اعتراف میں دی گئی ، بیلاروس سٹیٹ یونیورسٹی کا قیام 1921میں عمل میں اآیا، ، بیلا روس سٹیٹ یونیورسٹی ملک کا معروف اور موقر تعلیمی ادارہ ہے ۔ڈگری دینے کی تقریب میں بیلا روس کے صدر وزیر اعظم اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید :

صفحہ اول -