این اے 19 ہری پور کے ضمنی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کا فیصلہ

این اے 19 ہری پور کے ضمنی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (آئی این پی) این اے 19 ہری پور کے ضمنی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے بعد مل؂کی تاریخ میں پہلی بار انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے ۔ منگل کو الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 19 ہری پور کے ضمنی انتخابات کیلئے 60بائیو میٹرک مشینیں خریدلی گئی ہیں،16 اگست کو 20 پولنگ اسٹیشنز پر مشینیں نصب کی جائیں گی، بائیو میٹرک سسٹم سے انتخابات کا عمل ٹیسٹ کیا جائے گا، یہ تجربہ انتخابی اصلاحات کی کمیٹی کی سفارشات پر کیا جا رہا ہے، پریزائیڈنگ افسران کو بائیو میٹرک مشینوں سے متعلق تربیت دی جا رہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -