بھارت کی پاکستان کو 13 سے 16 اگست کے دوران دریائے ستلج میں سیلاب کی وارننگ
قصور(بیوروررپورٹ)بھارت کی طرف سے پاکستان کو دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ بھارت کے متعلقہ حکام کی طرف سے پاکستان کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ دریائے ستلج پر بنے ان کے بھاکھڑااورپونگ ڈیم بھر چکے ہیں اور بھارت کسی بھی وقت 56ہزار کیوسک پانی چھوڑ سکتا ہے اس اطلاع کے بعد ڈی سی او قصور اور دیگر افسران کو حفاظتی انتظامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے گنڈا سنگھ والا اور دریائے ستلج کے گردونواح میں واقع دیگر دیہات کے مکینوں کو فوری طور پر گھر چھوڑنے کیلئے کہہ دیا ہے جبکہ انتظامیہ کی طرف سے تمام حفاظتی انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔