عزیر بلوچ کے پیپلز پارٹی سے تعلقات کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی
کراچی(آئی این پی) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے پیپلز پارٹی سے تعلقات کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ‘ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھاتے ہی عزیر بلوچ کے استقبالیہ میں گئے‘ عزیر بلوچ نے تقریب میں فریال تالپور کو قرآن پاک کا تحفہ دیا۔ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں پہلی بار لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے پیپلز پارٹی کے مراسم کی ویڈیو دیکھائی گئی جس میں عزیر بلوچ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو استقبالیہ دیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ‘سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور ‘ ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا سمیت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی شرکت دیکھائی گئی اور پیپلز پارٹی کے تمام رہنماؤں نے قرآن پاک پر عزیر جان بلوچ کی وفاداری کا حلف اٹھایا۔ پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی ثانیہ ناز نے عزیر بلوچ کی وفاداری کا حلف لیا۔ ایم پی اے جاوید ناگوری نے بھی ان کی وفاداری کا حلف لیا اور کہا کہ اگر میں اس حلف کی خلاف ورزی کروں تو مجھ پر عذاب نازل ہو۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی وزارت اعلیٰ کا حلف لیتے ہی عزیر بلوچ کے استقبالیہ میں گئے۔ یاد رہے کہ اس تقریب سے پہلے عزیر بلوچ کے سر کی قیمت 12 لاکھ روپے مقرر تھی جو سندھ حکومت نے ہٹائی