’’ شہبازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث پنجاب کا شمار خوشحال صوبوں میں ہوگا ‘‘نائب صدر چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن برائے امن و تخفیف اسلحہ

’’ شہبازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث پنجاب کا شمار خوشحال صوبوں میں ...

  

لاہور(پ ر) چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن برائے امن و تخفیف اسلحہ کے نائب صدر ہی جن نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہو رسمیت پنجاب میں ترقی دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی ہے ۔وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نے فلاح عامہ کیلئے حقیقی معنوں میں عملی اقدام اٹھائے ہیں اورپنجاب کے شہروں میں ترقی نظر بھی آرہی ہے،وزیراعلیٰ کی لیڈر شپ میں کئی اہم ترقیاتی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے ہیں جویقیناًآپ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث پنجاب کا شمار خوشحال صوبوں میں ہوگا ۔

مزید :

صفحہ آخر -